ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھرا پردیش کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش

آندھرا پردیش کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش

Thu, 11 Nov 2021 20:56:36    S.O. News Service

امراوتی11نومبر(آئی این ایس انڈیا) خلیج بنگال میں بننے والے کم دباؤ کے علاقے کی وجہ سے، آندھرا پردیش کے جنوبی ساحلی اضلاع پرکاسم اور ایس پی ایس نیلور اور رائلسیما کے چتور اور کڈپاہ اضلاع میں جمعرات کو شدید بارش ہوئی، جس سے معمولات متاثر ہوئے ہیں۔دریں اثنا، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں ایس پی ایس نیلور اور چتور اضلاع میں بچاؤ اور راحت کے کاموں کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ضلع مجسٹریٹس کو ریلیف کیمپ کھولنے اور کمزور علاقوں سے لوگوں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ان کیمپوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سرکاری مشینری سے کہاہے کہ وہ چوکس رہیں کیونکہ جمعہ کو بھی ان اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔خلیج بنگال پر ایک اور کم دباؤکے علاقے کی تشکیل کی وجہ سے، جنوبی ساحلی اضلاع میں 17 نومبر کو مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ اس لیے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں اور کاشتکار برادریوں کو چوکنا رہنا ہو گا۔وزیراعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹس کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔


Share: